فارن فنڈنگ کیس ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے نمائندے کل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ڈی ایم کے احتجاج سے ایک دن قبل ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ کیس میں طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی نے 18 جنوری کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو غیرملکی فنڈنگ کیس میں طلب کیا ہے،مسلم لیگ ن کو کل دن 12 بجے اور پیپلزپارٹی کو دن دو بجے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
پی ٹی آئی کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا،ذرائع کے مطابق سکروٹنی کمیٹی تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات کا جائزہ لے گی، اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے جوابات پر کئی اعتراضات اٹھا رکھے ہیں، سکروٹنی کمیٹی اکبر ایس بابر کے اعتراضات کا جائزہ بھی لے گی۔