روپے کی قدر میں معمولی استحکام، ڈالر سستا ہو گیا

Feb 17, 2023 | 18:18:PM
روپے کی قدر میں معمولی استحکام، ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹر بینک میں  روپے کی قدر میں معمولی استحکام نظر آیا ہے ، امریکی ڈالر ایک روپے 56 پیسے سستا ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی معیشت میں بہتری کے اعشاریئے نظر آنے لگے ہیں،انٹر بینک میں  روپے کی قدرمیں  بہتری نظر آئی ہے، امریکی ڈالر ایک روپے 56 پیسے سستا ہونے کے بعد262 روپے 82 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ، ایک دن میں روپےکی قدر میں 0.59 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 

خیال رہے کہ 3 فروری کو انٹربینک میں ڈالر276 روپے 58 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، 3 فروری سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 13 روپے 76 پیسے سستاہوچکا ہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 268 روپے پر برقرار رہا  ہے ، البتہ دیگر بڑی کرنسیوں کی قدر میں کمی نظر آئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 281 روپے 50 پیسے  کا ہو گیا ہے، برطانوی پاونڈ 4 روپے سستا ہوکر 316 روپے امارتی درہم 20 پیسے کمی سے73 روپے 50 پیسے  کا ہو گیا ہے،سعودی ریال 20 پیسے کمی سے70 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے ۔

 پاکستان سٹاک  ایکس چینج کی  بات کی جائے تو آج کاروباری روز کا منفی اختتام ہوا ہے ، 100 انڈیکس میں 39 پوائنٹس کی کمی نظر آئی ہے ، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس41 ہزار 118 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ،  آج پورے دن میں 4.67 ارب روپے مالیت کے 11 کروڑ شئیرز کا کاروبار  ہوا، مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار ہوا، 168 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی اور 139 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ دیکھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:قیمتوں میں بڑی تبدیلی۔۔۔؟،گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

 ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات کی مد میں ڈالر کے انفلوز آنے سے روپے کی قدر میں بہتری ہورہی ہے ،14 ہفتوں کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ،آئی ایم ایف سے پروگرام بحال ہونے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔