قانون کی پاسداری کے بغیر ملک جنگل بن جاتا ہے: احسن اقبال

Feb 17, 2023 | 11:27:AM
احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، قانون کی پاسداری کے بغیر ملک جنگل بن جاتا ہے
کیپشن: احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، قانون کی پاسداری کے بغیر ملک جنگل بن جاتا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستان کی بنیاد 2017 میں رکھی گئی جب نواز شریف کو فرضی کہانی پر نااہل کیا گیا، 2013 میں بھی پاکستان آج جیسے حالات سے گھرا تھا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دہشت گردی اور اندھیروں سے نکالا، عمران نیازی سے مل کر ملک کے خلاف کھیل کھیلا گیا، آنے والے سالوں میں پاکستان کی تاریخ ثاقب نثار کے فیصلوں پر نوحہ کرے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پانامہ کا ڈرامہ رچایا گیا، نواز شریف کو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا، ہم نے عمران خا ن کے 4 سال قید اور جیلیں کاٹیں، پی ٹی آئی کا کوئی بندہ گرفتار ہو تو دنوں میں ضمانت مل جاتی ہے۔