پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس، جواب طلب

Feb 17, 2023 | 10:00:AM
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف متفرق درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف متفرق درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شاہد کریم نے فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ ریاض فتیانہ سمیت دیگر اراکین اسمبلی اپنے وکیل بریسٹر علی ظفر کے ہمراہ پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپیکر نے استعفی منظور کرنے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا، الیکشن کمیشن نے استعفی منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹی فائی کر دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے، کیس کے حتمی فیصلے تک سپیکر قومی اسمبلی کے حکم پر عمل درآمد روکا جائے۔