مہنگائی سے تنگ پاکستانی عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

Feb 17, 2023 | 09:14:AM
نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے دسمبر 2022 کی مد میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے دسمبر 2022 کی مد میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے۔ جی نے 2 روپے 20 پیسے یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جوکہ صرف 1 ماہ کےلئے تھا۔ دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق اس کا اطلاق صرف فروری کے بلوں پر ہوگا، لائف لائن،300 یونٹس تک گھریلو، زرعی صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔