سمندر میں نہاتے تیراک پر شارک کا حملہ۔باقیات  مل گئیں

Feb 17, 2022 | 10:08:AM
سمندر میں نہاتے تیراک پر شارک کا حملہ۔باقیات  مل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سمندر میں نہاتے تیراک پر  شارک نے حملہ کر دیا۔ 1963 کے بعدشارک کا  پہلا حملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مالابار کے قریب لٹل بے بیچ نامی ساحل سمندر کے قریب انسانی جسم کی باقیات سامنے آنے پر ایمرجنسی کال کی گئی تھی۔ حکام نے ہلاک شدہ شخص کی شناخت ابھی تک فراہم نہیں کی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں،حادثے کے بعد لٹل بے بیچ اور دیگر آس پاس کے ساحلوں کو عوام کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

  جائے حادثے پر موجود ایک عینی شاہد نے اسکائی نیوز آسٹریلیا کو بتایا کہ ایک شخص سمندر میں تیراکی کررہا تھا جب ایک شارک عمودی رُخ سے آئی اور اُس پر حملہ کردیا،اس طرح دوسرے عینی شاہد نے بتایا کہ شام ساڑے 5 بجے کا وقت تھا اور شہری پانی میں لطف اندوز ہورہے تھے کہ اتنے میں سمندر سے چیخوں کی آوازیں سنائی دیں، جب پیچھے مُڑ کر دیکھا تو ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی گاڑی پانی میں گری ہو۔ سمندر کی سطح پر کافی چھپاکے مارے گئے مگر کچھ ہی دیر بعد شور بند ہوگیا اور انسانی باقیات ملیں۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارت میں ہندو انتہا پسندآپے سے باہر،آذان کے وقت اونچی آواز میں موسیقی چلانے کی دھمکی