امریکا، شدیدبرفباری،نظام زندگی مفلوج،26 افراد ہلاک

Feb 17, 2021 | 10:57:AM
امریکا، شدیدبرفباری،نظام زندگی مفلوج،26 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،مختلف حادثات میں اب تک 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 50 لاکھ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ویکسی نیشن کا نظام بھی بُری طرح متاثر ہے۔

 تفصیلات کے مطابق امریکا کی کئی ریاستوں میں برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا، مختلف حادثات میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔زیادہ تر اموات ٹینیسی، ٹیکساس، شمالی کیرولائنا، کینٹکی اور لوزیانا میں ہوئیں۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق 73 فیصد امریکا اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ مختلف ریاستوں میں 50 لاکھ سے زائد افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیکساس سمیت سات ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، صرف ٹیکساس میں 30 برس میں سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔برفباری کے باعث ویکسی نیشن کا نظام بھی متاثر، متعدد ویکسی نیشن سنٹرز بند  ہو گئے جبکہ ویکیسن شپمنٹ تاخیر کا شکار ہے۔ میامی میں آج 2 ہزار افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگ سکےگی۔
واضح رہے کہ برفانی طوفان میکسیکو کے شمالی اور وسطی حصوں میں بھی پہنچ گیا، میکسیکو کی 12 ریاستوں میں لاکھوں افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔شدید برفباری کے باعث امریکا سے میکسیکو تک آنے والی پائپ لائنز بھی جم گئیں، قدرتی گیس کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔