ریپ سے متعلق رکن اسمبلی کے بیان نے ہلچل مچا دی ۔۔ نیا تنازع کھڑا ہوگیا

Dec 17, 2021 | 19:58:PM
بھارت،ریاستی وزیر،ریپ ،متنازعہ بیان
کیپشن: متنازعہ بیان کے بعد عوام کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) کرناٹکا  اسمبلی کے رکن کی جانب سے اسمبلی فلور پر ’ریپ‘ کو ’انجوائے‘ کرنے کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا ریاست کی اسمبلی کے رکن کے آر رمیش کمار کی جانب سے دیے گئے متنازع بیان پر ’لوک سبھا‘ میں بھی بحث ہوئی اور یونین وزیر سمرتی ایرانی نے ایوان میں کانگریس کے رہنما کے بیان کی مذمت کی۔ سب سے زیادہ ہنگامہ نئی دہلی میں دیکھنے میں آیا، جہاں این جی اوز کی خواتین نے بیان کی مذمت کی اور اسے شر منا ک قر ا ر د ے دیا۔ دوسری جا نب  متنازع بیان کے خلاف کرناٹکا کے گورنر کے پاس شکایت بھی درج کروادی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ رکن کی رکنیت معطل کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا وہ ملک جس نے11 روز کیلئے شہریوں کے ہنسنے پر پابندی عائد کردی۔۔۔آخر وجہ کیا بنی؟

 متنازعہ بیان دینے والے رکن اسمبلی آر رمیش کمار نے اپنی ٹوئٹ میں معافی بھی مانگی اور کہا کہ اگر ان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معافی کے طلب گار ہیں۔

یا د رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر اجلاس میں بحث جلدی ختم کرنا چاہ رہے تھے جبکہ ارکان کی جانب سے مزید وقت مانگا جا رہا تھا۔ایسے میں کانگریس کے رہنما آررمیش کمار نے کھڑے ہو کر بیان دیا کہ ‘جب ریپ کو روکنا نا ممکن ہو تو لطف اندوز ہونا چاہیے’۔

یہ بھی پڑھیں: نئی تاریخ رقم ۔۔امریکا میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور