کراچی،کورونا زدہ علاقوں میں شہریوں کی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزیاں

Dec 17, 2020 | 23:48:PM
کراچی،کورونا زدہ علاقوں میں شہریوں کی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے ضلع وسطی میں کوروناکیسزمیں اضافے کے بعدسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکردیاگیامگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی گزارش پر ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی نے ضلع وسطی میں لیاقت آباد ،ناظم آباد ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد سمیت 5 ٹاؤن میں 31 دسمبر تک سمار ٹ لاک ڈان کا تحریری حکمنامہ جاری کیا تھا،حکمنامے کے مطابق شام سات بجے سے ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے جس میں کورونا وبا سے بچاؤ کےلئے احتیاطی تدابیر کو پیش رکھتے ہوئے غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا تھا مگر ان علاقوں میں دکان دار اور شہریوں لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں۔کورونا وبا سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرکے شہری نہ صرف خود بلکہ اپنے پیاروں کی صحت بھی متاثر کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔