(24نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی کمائی پر ڈکار مار کر ظل سبحانی لندن بیٹھے ہیں۔ شاہی خاندان کی ‘’راجکماری” سے جمہوریت کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہاراجکماری نے اپنے زہر آلود بیانیے سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ میں ان کے زہر آلود بیانیے کی مذمت کرتی ہوں،یہ لوگ ایک طرف لوگ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن الیکشن اصلاحات میں ساتھ نہیں دیتے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہی محل میں بیٹھ کر ایک دفعہ پھر راجکماری نے جھوٹ کے انبار لگائے۔ ڈھائی سال بعد انہیں دھاندلی یاد آ رہی ہے۔ مریم کہتی ہیں کہ ہمارے ایم این ایز منہ دکھانے کے قابل نہیں، محترمہ! ہمارا لیڈر صادق اور امین ہے۔ دوسری طرف عدالت سے نواز شریف کو تصدیق شدہ جھوٹے اور دغا باز کا سرٹفیکیٹ ملا۔ ہمارے لیڈر نے کوئی ٹی ٹیز نہیں بھجوائیں۔ عمران عدالتوں کے اشتہاری اور مفرور نہیں ہیں۔ کرپشن کے میڈل شریف خاندان کو ملے ہیں۔ عمران خان اپنے خاندان کو نوازنے کےلئے پالیسیاں نہیں بناتے۔عمران خان چھانگا مانگا اور بریف کیس کی سیاست کو دفن کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دو خاندانی جماعتوں کی باریوں کے نظام کو تہس نہس کیا۔ مریم نے اقتدار کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مریم نواز بتائیں گی کہ ضمانت پر ہوتے ہوئے جاتی امرا میں بیٹھ کر ٹویٹر اکاو¿نٹ کیوں بند کیا تھا؟ وہ بتائیں کہ چیئرمین سینٹ الیکشن میں خاموشی کا روزہ کیوں رکھا تھا؟ان کا کہنا تھا ابھی تو عمران خان نے شو آف ہینڈ کا ذکر کیا اور آپ تڑپ اٹھی ہیں۔ چھانگا مانگا کی سیاست کا آغاز ظل سبحانی نے کیا تھا۔
عمران خان چھانگا مانگا اور بریف کیس کی سیاست دفن کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
Dec 17, 2020 | 17:12:PM