ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹربینک سے اہم خبر آ گئی

Aug 17, 2023 | 11:07:AM
ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹربینک سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نگران حکومت آنے کے بعد مسلسل دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار رہا،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں صرف 1 پیسے کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 294.93 روپے سے کم ہوکر 294.92 روپے پر بند ہوا،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 295.70 روپے تک ٹریڈ ہوا،گزشتہ روز  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 42 پیسے مہنگا ہو کر 294 روپے 93 پیسے کی سطح پر آگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12:24 بجے 303 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
 ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 کاروباری روز میں انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 43 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،بیرونی قرض کی ادائیگی اور درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مندی چھائی رہی،100 انڈیکس 215 پوائنٹس کمی سے 47931 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد نے بتایا کہ بتدریج درآمدات کھلنے اور لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کے ریٹائر ہونے کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا ہے,خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ ہوسکتا ہے۔