ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Aug 17, 2022 | 10:34:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی فنانشل ڈیپارٹمنٹ کے افسر نعمان کی ایف آئی اے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے علی گوہر اور وفاق سے ارشد کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرا پارٹی انتخاب کیس: پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

 علی گوہر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت یا ایف آئی اے کو کسی کارروائی کا نہیں کہا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت نے انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

 ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے جواب جمع کرنے کے لئے مزید وقت کی استدعا کی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔