وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیا اللہ بنگش عہدے سے مستعفی 

Apr 17, 2021 | 16:41:PM
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیا اللہ بنگش عہدے سے مستعفی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیا اللہ بنگش نے وزیراعلیٰ محمود خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کے مشیر ضیا اللہ بنگش نے اپنے استعفے میں لکھاہے کہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔ مشیر ہوتے ہوئے حلقہ عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے سکتا۔

دوسری جانب لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں تحریکِ انصاف کے 30 سے زائد ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی جن کے نام بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ا?ئندہ کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، تحریکِ انصاف کے ارکان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش بھی کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے رائے دی کہ نا انصافیاں جاری رہیں تو استعفے کا آپشن موجود ہے، تاہم فوری استعفوں کے آپشن کو مسترد کر دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں انصاف کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سے ناراض ارکانِ اسمبلی سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سیاسی ہلچل۔۔ جہانگیر ترین گروپ کی اسمبلیوں سے استعفا دینےکی تجویز