اگر ٹیکنو کریٹس سے حکومت چلانی ہے تو  سسٹم ختم کردیں:شبرزیدی

Apr 17, 2021 | 12:11:PM
اگر ٹیکنو کریٹس سے حکومت چلانی ہے تو  سسٹم ختم کردیں:شبرزیدی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ کیا پانچ سو ارکان پارلیمنٹ میں سے ایک بھی نہیں جو کچھ مخصوص وزارت چلا سکے؟، سوچنا چاہیے کہ پاکستان کے جیسے ترقی پذیر ممالک میں پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا ہے۔ اگر ٹیکنو کریٹس سے حکومت چلانی ہے تو پھر یہ سسٹم ختم کریں، صدارتی نظام لائیں۔

اپنے بیان میں شبر زیدی نے کہا کہ 1947سے 2021 کے منتخب نمائندوں کی فہرست بنالیں کہ کوئی وزارت خزانہ میں کامیاب ہوا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جماعت سے جو صاحب آئے ہوئے ہیں ان کو کام کرنے دے، کوئی بھی جماعت ہو پہلے فیصلہ کرے ٹیکنوکریٹس سے معیشت چلانی ہے یا خود چلانی ہے۔ سسٹم اس وقت چلے گا جب شوکت ترین بڑے بنیادی فیصلے کریں گے۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پہلا بنیادی فیصلہ دکانداروں کی ڈاکومینٹیشن پر ہاتھ ڈالنا ہوگا، بجلی کی سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف سے صاف بات کرنا ہوگی۔ شبر زیدی نے کہا کہ پاور سیکٹر کی نجکاری نہیں ہوگی اس پر وقت ضائع کرنے کا فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈر اگر ہر کیچ چھوڑتا رہے تو بولر کیا کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناخطرات۔بلوچستان میں یکم مئی تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ