سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت

Sep 16, 2022 | 11:26:AM
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر لیا ۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 21 ستمبر کو سماعت کرے گا ۔عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی دو رکنی بنچ کا حصہ ہونگے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ 

خیال رہے مئی 2022 میں غیرقانونی اساسوں کےکیس میں اسحاق ڈار کی غیر موجودگی کی بنا پر عدالت نے ان کےوارنٹ گرفتاری جاری کیے  تھے۔ اسحاق ڈار کی گرفتاری تک کیس کی سماعت کو غیر معینہ مدت تک  روک دیا گیا۔  جسٹس محمد بشیر کی کہنا تھا کہ ’’اسحاق ڈار کی غیر موجودگی تک کیس کی سماعت کو  آگے نہیں بڑھایا جائے گا‘‘۔واضح رہے کہ سابقہ وزیرخرانہ اسحاق ڈار چار سال قبل پاکستان چھوڑ کر لندن جا چکے ہیں۔