‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرکٹ گراونڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا

Sep 16, 2022 | 11:21:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے کرکٹ گراونڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا۔ سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب کی حکم امتناع کی درخواست منظور کرلی
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے کرکٹ گراونڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا۔ سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب کی حکم امتناع کی درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:اصل تعیناتی کا مسئلہ پیپلزپارٹی اور شہباز شریف میں پڑ گیا: شیخ رشید

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سٹے آرڈر جاری کیا۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کرکٹ گراؤنڈز میں مفت کرکٹ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، کرکٹ گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے سے شہریوں کو پیسے دے کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملتی ہے، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سٹے آرڈر جاری کر دیا۔