عمران خان کے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان

Oct 16, 2022 | 10:45:AM
عمران خان,اعظم خان,مسلم لیگ ن,24 نیوز,پی ڈی ایم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔


ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ  اگر حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا۔میں جو پلان کر رہا ہوں، اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ میری ہر چیز  ریکارڈ ہو  رہی ہے۔

ضرور پڑھیں :ضمنی انتخابات:کون کس کے مدمقابل؟ ووٹنگ کا عمل جاری

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر اتحادی حکومت (پی ڈی ایم) پر تنقید کی تھی۔بائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور  اس کے ’امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی‘ کے دعوؤں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔