دوسرا سیمی فائنل: بھارت کے بعد آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Nov 16, 2023 | 10:45:AM

(24 نیوز) آئی سی سی ون ڈ ے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل2023 میں  آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی, پروٹیز کا 213 رنز کا ہدف کینگروز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پروٹیز اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ ٹمبا باؤما 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوئنٹن ڈی کوک 3، وین ڈر دوسن 6، ایڈن مارکرن 10 جبکہ مارکو جانسن صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔

ہینرچ کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 95 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارکو صفر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، ڈیوڈ ملر 101 ، جیرالڈ کوٹزی 19 رنز، کیشو مہاراج 4 رنز اور کاگیسو ربادا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تبریز شمسی ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 3، 3، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں اور ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔

اس موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے تاہم کوشش کریں گے افریقی ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے فتح سمیٹیں۔

دونوں ٹیموں نے پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، جنوبی افریقی ٹیم میں لنگی نگیڈی کی جگہ تبریز شمسی جبکہ آسٹریلوی اسکواڈ میں مارکس اسٹوئنس کی جگہ مارنس لبوشین کی واپسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب میچ کے بارش کے امکانات 50 فیصد سے کم ہوکر 35 فیصد پر آگئے ہیں,

البتہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سیمی فائنل میں بارش کے سبب میچ متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھا ہے,آئی سی سی کے مطابق اگر جمعرات کو سیمی فائنل رُکا یا نہ ہوسکا تو پھر جمعہ 17 نومبر کو کھیل کا آغاز وہیں سے کیا جائے گا۔

واضح ر ہے کہ آج جمعرات کے روز کولکتہ میں طوفانی بارش ہونے کا 50 فیصد امکان ہے

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

گزشتہ روز  ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم  نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

مزیدخبریں