ریموٹ کنٹرول طیارہ گرنےکے واقعہ میں اہم پیشرفت

Nov 16, 2022 | 18:56:PM
 ریموٹ کنٹرول طیارہ گرنےکے واقعہ میں اہم پیشرفت
کیپشن: طیارہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا میں ریموٹ کنٹرول طیارہ گرنے کا واقعہ،پولیس نے طیارے کے مالک حامد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  ریموٹ کنٹرول طیارہ آپریٹ کرنیوالے شخص سے تفتیش جاری،طیارہ آؤٹ آف رینج ہونے پر اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا میں گرا،طیارہ گرنے پر حامد کے بیٹے واشنگ ایریا طیارہ واپس لینے گئے،سکیورٹی اہلکاروں کے شناختی کوائف مانگنے پر حامد کے بیٹے واپس لوٹ گئے،پولیس نے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی ٹریس کی اور حامد کو دھر لیا،ریموٹ کنٹرول طیارے کو فرانزک کیلئے اسلام آباد بھجوایا جائیگا،طیارے کے پرزوں اور بیٹریوں کا فرانزک معائنہ کیا جائیگا ،حساس تنصیبات کے اردگرد ڈرون طیارہ اڑانے کی اجازت نہیں  ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا، مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے ڈرون میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا جس سے ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈرون طیارے سے کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا ہے۔