امریکا کو معلوم تھا ہم اڈے دیں گے اور نہ انکی جنگ میں شرکت کریں گے ،عمران خان 

May 16, 2022 | 19:51:PM
عمران خان ، خطاب
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ امریکا کو معلوم تھا کہ عمران خان اڈے دے گا اور نہ ان کی جنگ میں شرکت کرے گا،ہمارے اوپر پھر وہی حکمران مسلط کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی والے اسلام آباد کے قریب ہیں،میں آپ سے سے اسلام آباد میں ملنا چاہتا ہوں جو اسلام آباد نہیں آ سکتا وہ صوابی میں نکلے گا،عمران خان نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں یاد رکھو،غلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی،امپورٹڈ حکومت امریکی سازش سے آئی ہے،ہم نے کسی صورت امریکی غلاموں اورڈاکووں کو تسلیم نہیں کرنا،ان کا کہناتھا کہ آپ سب نے میرے ساتھ اسلام آباد آنا ہے اور امپورٹڈ حکومت کو پیغام دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھری سٹوجز نے مل کر 10 سال تک حکومت کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں پاکستان پر 400 ڈرون حملے ہوئے،4ہزار میل دور امریکا میں ایک شخص بٹن دبا کر ہمارے ملک پر حملہ کرتا تھا،ڈرون حملہ کہاں ہوتا تھا نیچے کون مرتا تھا کبھی کسی کو پتہ نہیں چلا،باجوڑ میں ڈرون حملے کے دوران مدرسے میں 64 بچے مارے گئے وزیرستان میں بھی ڈرون حملے ہوئے،دنیا کا کوئی قانون ایسے حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔ان کا مزید کہناتھا کہ ان لوگوں نے ایک بار بھی امریکا کو کچھ کہنے کی جرات نہیں کی،یہ امریکا کے غلام ہیں اور پیسے کی پوجا کرتے ہیں،ان کے پیسے لندن اور امریکا میں پڑے ہوئے ہیں،یہ کبھی اپنے لوگوں کے حقوق اور فائدے کیلئے اپنی زبان نہیں کھولیں گے،ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کہتے ہیں ہم بھکاری ہیں،ان کا ایک وزیر کہتا ہے کہ ہم تو وینٹی لیٹر پر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے دو موبائل فون چوری