آئین میں واضح ہے کسی جماعت کو جیتی سیٹوں سے زیادہ ریزروو نشستیں نہیں مل سکتیں،بیرسٹر گوہر

Mar 16, 2024 | 17:35:PM
آئین میں واضح ہے کسی جماعت کو جیتی سیٹوں سے زیادہ ریزروو نشستیں نہیں مل سکتیں،بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا  کہنا تھا کہ ریزروو سیٹوں کے بارے   چیف جسٹس کے سامنے اس اندیشہ کا اظہار کیا تھا کہ بلا لے لیا گیا تو ریزروو سیٹ کا ایشو بنے گا،80ریزروو سیٹیں جو ضائع  گئی ہیں ان کا بڑا اہم ایشو ہے، آئین میں واضح ہے کسی سیاسی جماعت کو جیتی سیٹوں سے زیادہ ریزروو نشستیں نہیں مل سکتیں، سپریم کورٹ سے استدعا ہےکہ آرٹیکل 51کی تشریح بہت اہم ہے امید ہے سپریم کورٹ اس کا ہمارے حق میں فیصلہ کرے گی۔

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے  کہا کہ بانی چیئرمین سےملاقات میں سینیٹ الیکشن کیلئے کے پی، پنجاب اور اسلام آباد کے لئےپی ٹی آئی کے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری خواتین کی ریزروو سیٹوں کی سکروٹنی نہیں کروائی تھی،الیکشن کے بعد مجبوراً ہمیں دوسری سیاسی جماعت کو جوائن کرنا پڑا، سنی اتحاد کونسل کو جوائن کرنے کا فیصلہ بہترین تھا ،پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کو اٹھا کر ڈرایا دھمکایا گیا۔

 چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ  آئی  ایم ایف سے خط  کا متن واضح تھا جس میں صاف شفاف انتخابات کا وعدہ یاد کروایا تھا ،آئی ایم ایف دفتر کے باہر مظاہرہ پی ٹی آئی نے آ ر گنائز نہیں کروایا، اسد قیصر نے کبھی نہیں کہا کہ فلسطین کے حق میں قرارداد پیش نہیں ہونے دیں گے، یہ غلط فہمی ہے جو شاید شور شرابہ کی وجہ سے ہو گی ،وویمن ڈے پر آئی قرارداد پر کہا تھا ان خواتین کا بھی ذکر کریں جو  جیلوں میں ناحق قید ہیں۔ 

بیرسٹر گوہر  خان کا کہنا تھا  کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی رازداری رہنی چاہیے لیکن چاہتے ہیں کہ اس ووٹ کی تصدیق کا طریقہ کار الیکشن کمیشن کے پاس ہونا چاہئےہم کوشش کر رہے ہیں کہ جمہور،ایمان مضبوط ہو اور الیکشن کے عمل میں پیسہ نہ چلے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی سینٹ الیکشن میں حصہ لینگے