اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ای ووٹنگ کی سہولت کب تک متعارف کرادی جائیگی ؟ وفاقی وزیر نے خوشخبری سنا دی

Mar 16, 2021 | 00:12:AM
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ای ووٹنگ کی سہولت کب تک متعارف کرادی جائیگی ؟ وفاقی وزیر نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیو نیکیشن امین الحق نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آئندہ انتخابات تک ای ووٹنگ کی سہولت متعارف کرادی جائیگی،وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے پر کاربند ہیں،سٹاریپس اور فن ٹیک ملک میں غیر ملکی سرمایہ لانے کا باعث ہوتے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرامین الحق کا کہنا تھا کہ ملک سے آئی ٹی مصنوعات و خدمات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،گزشتہ برس آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات کا حجم40فیصد اضافے سے 925ملن ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سے پیوستہ سال کے دوران آئی ٹی بر آمدات1.23ارب ڈالرز رہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان کو حق رائے دہی دینے کیلئے ای ووٹنگ پر تیزی سے کام جاری ہے، امید ہے کہ آئندہ انتخابات تک ای ووٹنگ کی سہولت متعارف کرادی جائیگی، ملک میں فائیو جی سروس دسمبر2022 تک متعارف کرادی جائیگی،اس وقت ہماری توجہ فور جی سروس کے پھیلاؤ پر ہے،فور جی سروس کے پھیلاو¿ کی موجودہ شرح40فیصد ہے جبکہ ہم اسے50فیصد سے زائدپرلےجاناچاہتے ہیں تا کہ فائیو جی کیلئے راہ ہموار کی جاسکے،حکومت نے گزشتہ 31 ماہ کے دوران براڈ بینڈ کی وسعت پر22ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے،اس وقت ملک کی نو کروڑ آبادی کو براڈ بینڈ کی سہولت حاصل ہے جبکہ ہماری خواہش ہے کہ ملک کی تمام آبادی کے پاس سمارٹ فونز ہوں تا کہ ہم ڈیجیٹل معاشرے کی بنیاد رکھ سکیں،خواتین کو باختیار بنانا ہماری جماعت کا منشور ہے اور ہم اس پر عمل پیرا ہیں۔