مہنگائی کے طوفان میں گڈز ٹرانسپورٹز کا بڑا فیصلہ

Jun 16, 2022 | 11:41:AM
File Photo
کیپشن: مہنگائی کے طوفان میں گڈز ٹرانسپورٹز کا بڑا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ،پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے 40 فیصد کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا  جس سے شہریوں کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری نبیل طارق  کا کہنا ہے کہ  آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کارروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔اس وجہ سے اب ٹرانسپوٹرز کے پاس کرایہ زیادہ کرنے کے علاوہ کوئی حل نہیں ہیں۔

کرایوں میں اضافے کے بعد نئے جاری کردہ کرایوں کی تفصیل  اس طرح سے ہیں:ّ

لاہور سے کراچی کا کرایہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ دس ہزار روپے کر دیا گیا۔

لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 60 ہزار سے 80 ہزار روپے کر دیا گیا۔

لاہور سے پشاور کا کرایہ 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا گیا۔

مانسہرہ کا کرایہ 55 ہزار سے بڑھا کر 70 ہزار روپے کر دیا گیا۔

لاہور سے ملتان کا کرایہ 40 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔

لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ ایک لاکھ دس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 40 ہزار روپے کر دیا گیا۔

مہنگائی کے اس اضافے کے بارے میں جنرل سیکرٹری نبیل طارق  مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے کارروبار بند ہو گئے ہیں ، اس طرح سے اگر مہنگائی بڑھی گئی تو ملک کو کسی بڑی مشکل سے دو چار ہونا پڑے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ  30 دنوں میں پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہیں۔