سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں تلخ کلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ایس ایل 6کے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں تلخ کلامی ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے19ویں اوور میں پیسر کے ایک باﺅنسر پر گیند سابق کپتان کے ہیلمٹ پر لگی،بظاہر انہوں نے کوئی تکلیف محسوس نہیں کی مگر امپائر علیم ڈار نے معائنے کیلئے فزیو کو بلالیا۔
اس موقع پر سرفراز اور شاہین الجھتے نظر آئے،لاہور قلندرز کے فیلڈرز نے شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کیلئے واپس جانے کو کہا،محمد حفیظ نے سرفراز احمد سے بات کی پھر پیسر نے اپنے اوور کی آخری گیند کرائی۔
اننگز ختم ہونے پر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر بھی سابق کپتان سے بات کرتے نظر آئے،جیمز فالکنر امپائرز کے ساتھ بات کرنے لگے تو ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پاس آگئے،بعد ازاں انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے میدان میں ہونے والے واقعے کو کھیل کا حصہ قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں احتجاج کی پلانگ کہاں اور کیسے ہوئی ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی