ضمنی الیکشن میں خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی،حمزہ شہباز

Jul 16, 2022 | 20:42:PM
وزیراعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز، ضمنی الیکشن، خدمت کی سیاست، جیت ہو گی،
کیپشن: حمزہ شہباز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی،عوام عمران نیازی کے فراڈ بیانیے اورپرفریب نعروں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے، پنجاب حکومت ووٹ کی عزت پر پہرہ دے گی۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے ضمنی الیکشن کے دوران ووٹروں کی سکیورٹی اور پرامن ماحول یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دوران پولنگ کسی بھی شرپسند کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عمران نیازی جھوٹ اور فریب کی سیاست کر رہا ہے، عمران نیازی سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کی توہین کا بیانیہ اپنائے ہوئے ہے،عوام ووٹ کی طاقت سے اداروں پر حملہ آور لیڈر اور پارٹی کو مسترد کر دیں گے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پولیس اور انتظامیہ کو مکمل غیر جانبداری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہم ووٹ کی عزت کے قائل ہیں، پولیس اور انتظامیہ ضمنی الیکشن کیلئے آئینی اور قانونی ذمہ داریاں نبھائے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ انتظامیہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر من و عن عمل کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ؛ پی ٹی آئی کو اداروں کیخلاف بیانات دینے سے روکنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر