ووٹوں کی تبدیلی کا پروپیگنڈا : الیکشن کمیشن کا موقف

Jul 16, 2022 | 10:49:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ووٹوں کی تبدیلی کا پروپیگنڈا : متعلق الیکشن کمیشن کا جواب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان ہارون شنواری نے کہا ہے کہ 40 ہزار ووٹوں کا پروپیگنڈہ مکمل جھوٹ پر مبنی ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ترجمان ای سی پی نے کہا کہ 25 مئی کو انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی فہرستوں میں کسی صورت تبدیلی ممکن نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ میں سے کوئی ووٹ ادھر سے ادھر نہیں ہوئے۔ہارون شنواری نے کہا کہ 40 ہزار ووٹوں کا پروپیگنڈہ مکمل جھوٹ اور یہ بہتان تراشی عوام کو گمراہ کرنے کی گھٹیا اور ناکام کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام جان لیں پنجاب ضمنی انتخابات پرانی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں، 25 مئی کو انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ان میں کسی صورت تبدیلی ممکن نہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بھی پی ٹی آئی سربراہ کے بیانات اور الزامات کی تردید کی اور بے بنیاد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں فہم نہیں ووٹر لسٹ کے حوالے سےکہی بات کا سیاق و سباق کیاہے، ووٹر لسٹ میں سے کوئی ووٹ ادھرسےادھر نہیں ہوئے۔