پنجاب میں سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائیٹس کی نگرانی شروع

Feb 16, 2023 | 16:23:PM
پنجاب میں سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائیٹس کی نگرانی شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے صوبے میں دہشت گرد تنظیموں کے سلیپنگ سیلز کو ٹریس کرنے کےلیے سائبر پٹرولنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منصوبے کے تحت سی ٹی ڈی(CTD) نے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائیٹس کی سرویلنس شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق سائبرپٹرولنگ سے ہائی پروفائل کیسزٹریس کرنے اور ممکنہ منصوبہ بندی کا علم ہوسکے گا۔

ضرور پڑھیں :طلبا اور طالبات کے اکھٹا ہونے پرپابندی عائد

حکام کے مطابق ایک لاکھ27ہزار ویب سائٹس اور پیچز پی ٹی اے کو رپورٹ کردی گئیں جبکہ 74 ہزار 223 سائٹس کو بلاک کروادیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا پر کوڈ ورڈز میں پیغامات پہنچاتی ہیں۔