مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو منالیا

Feb 16, 2023 | 10:59:AM
مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو منالیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم کی ن لیگ سے علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں ۔مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو منالیا ۔

سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ن کی  چیف آرگنائزر مریم نواز نے اہم ملاقات کی ہے،ملاقات میں پارٹی معاملات اور سیاست پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق  شاہد خاقان عباسی 19 فروری کو راولپنڈی کنونشن میں بھی شرکت کریں گے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ  آپ بڑے بھائی ہیں اور آپ کی رہنمائی درکار ہے،شاہد خاقان عباسی نے بھی پارٹی کو مزید فعال کرنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ موجودہ حکومت سے ایک اور  ایکسٹینشن مانگ رہے تھے۔


نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ن لیگ سمیت کئی پارٹیوں میں بہت سارے لوگ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے حق میں تھے، صرف ایک شخص ایکسٹینشن نہ دینے کے لیے بالکل یکسو تھا اور وہ نواز شریف تھا۔

ضرور پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ: شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں ہیں، عمران خان کے خلاف کیسز چلائیں، ثبوت ہیں تو سزا بھی دلوائیں لیکن اس سے پہلے گرفتاری دانش مندی نہیں ہو گی۔


پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے، وفاقی وزرا جو بھی کہیں آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔