پٹرول مہنگا ہونے کے بعد ایک اور بری خبر آ گئی

Feb 16, 2023 | 00:43:AM
پٹرول مہنگا ہونے کے بعد ایک اور بری خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) قرض کے حصول کیلئے  آئی ایم ایف کی شرائط  پر حکومت نے  عملدرآمد شروع کر دیا ہے ، پٹرول کے بعد اب گیس بم بھی گرا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پٹرول کی قیمت میں 22 روپے سے زائد  فی لیٹر  اضافے کے بعد اب گیس کی قیمت میں 112 فیصد تک اضافہ کر دیا  ہے ،اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو پروٹیکٹیڈ اور نان پرو ٹیکٹڈ کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ کیٹیگریز کے 4 سلیبسز بنا دیے گئے ہیں، پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین شامل ہیں جبکہ 50 مکعب میٹر، 60 مکعب میٹر اور 90 مکعب میٹر ماہانہ کے صارفین بھی پروٹیکٹڈ کیٹیگری شامل ہیں، اوگرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گیس گی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔