وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قاہرہ پہنچ گئے

Feb 16, 2021 | 21:23:PM
 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قاہرہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے ، قاہرہ ایئر پورٹ پر  قاہرہ کے حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے افسروں نے استقبال کیا کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق شاہ محمود قریشی قاہرہ میں دو روزہ دورے کے دوران مصری وزیر خارجہ سامح شکری سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ قاہرہ میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ بھی خصوصی ملاقات کریں گے، وہ قاہرہ میں عرب لیگ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے اور سیکریٹری جنرل عرب لیگ سے ملاقات کریں گے۔
وزارت خارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ شاہ محمود کا دورہ مصر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔
مصر روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ اپنے ہم منصب کی دعوت پر مصر جا رہے ہیں، مصر مسلم امہ کا اہم ملک اور افریقا کے لئے گیٹ وے ہے، اور افریقی ممالک سے تجارتی تعلقات حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں معاشی تعاون کے فروغ کےلئے امکانات موجود ہیں، تعلیمی شعبے میں استفادہ کے لئے جامعہ الازہر کا دورہ کرنے کی خواہش ہے۔