بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر

Feb 16, 2021 | 15:53:PM
بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت نے انگلینڈ کو چنائی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز کے بڑے سکور سے شکست دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق چنائی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں روہت شرما کی عمدہ سنچری کی بدولت 329 رنز بنائے۔روہت شرما 161، آجنکے رہانے 67 اور ریشب پنٹ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 4، اولی سٹون نے3 جبکہ جیک لیچ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ بغیر کسی رنز کے گر گئی جب روی برنز کو اشانت شرما نے آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز کریز پر نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم محض 134 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے5 ، اکشر پٹیل اور اشانت شرما نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بعدازان بھارت نے اپنی دوسری اننگر میں 286 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 482 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھرریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر ایشون کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سیریز کے دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد بھارت نے سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔