بھارتی اداکارہ ندھی اگروال کے نام کا مندر بن گیا

Feb 16, 2021 | 09:42:AM
بھارتی اداکارہ ندھی اگروال کے نام کا مندر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی فلم انڈسٹری میں اپنے پسندیدہ اداکاروں کے نام کا مندر بناوانا نئی بات نہیں ہے- اداکارہ ندھی اگروال کی فی الحال بھارت میں صرف دو فلمیں ریلیز ہوئیں ہے- اور اب وہ اپنی تیسری فلم کی شوٹنگ کررہی ہے لیکن اس کے چاہنے والوں کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ چنائی میں ابھی سے انکا مندر بن گیا ہے-
میڈیا رپورٹ کے مطابق  بالی ووڈ سٹار ندھی اگروال کا مند کہاں بنا ہے اور کس جگہ بنا ہے اس بارے میں کسی کو معلومات نہیں ہیں تاہم انکے فینز کا کہنا ہے کہ ندھی اگروال  کا مندر چنائی میں ہے اور اس مندر کو  انکے تامل اور تیلگو فینز نے بنایا ہے- اداکارہ ندھی اگروال کا کہنا ہے کہ انہیں اس بارے میں تب معلوم ہوا جب انکے کچھ چاہنے والوں نے انہیں سوشل میڈیا پر میسج کیا جس سے وہ حیران رہ گئی-