شہاب ثاقب کی بارش: آسمان پر دل موہ لینےوالامنظر

Dec 16, 2022 | 15:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شہاب ثاقب کی بارش سے آسمان پر دل موہ لینےوالامنظر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) رواں سال 14 اور 15 دسمبر کی رات کو دنیا کے مختلف ممالک میں شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ دیکھا گیا جو  رواں سال دیکھے جانے والے شہاب ثاقب کے نظاروں میں سب سے زیادہ تھا۔شہاب ثاقب کی بارش سے جگمگاتے آسمان کے منظر نے اسے سال کے سب سے خوبصورت منظر میں تبدیل کر دیا۔  

بین القوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال دسمبر کے وسط کو شہاب ثاقب کی بارش کے لیے شمار کیا جاتا ہے  اور اس حوالے سے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے بتایا تھا کہ رواں برس کے شہاب ثاقب کی یہ بارش اپنے عروج پر ہوگی۔ناسا کے مطابق  یہ ایک انوکھا فلکیاتی نظام ہے جس سے رات اور  علی الصبح کے اوقات میں شہاب ثاقب کے خوبصورت نظارے کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔کینیڈین اسپیس ایجنسی کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک روز پہلے ہی شہاب ثاقب کی بارش کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

شہاب ثاقب کی بارش کا دلفریب نظارہ 14 اور  15 دسمبر کو دنیا کے مختلف ممالک میں کیا گیا اور  مشاہدہ کرنے والوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 نومبر سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ 24 دسمبر تک جاری ہے گا ایک اس کا عروج کا وقت 14 دسمبر تھا، البتہ نظام فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے پاس شہاب ثاقب دیکھنے کا موقع اب بھی موجود ہے۔