نگران وزیراعظم سے اماراتی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Aug 16, 2023 | 19:23:PM
نگران وزیراعظم نے اماراتی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکٹر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی، معاشی اور مالی استحکام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

   ملاقات کے دوران امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے انوارالحق کاکڑ کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے معاشی اور مالی استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ہی کیوں؟نواز شریف کی واپسی ناممکن؟نیا پلان تیار؟انکشافات

وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کیلئے کام کرنے کے منتظر ہیں، کاپ 28 سمٹ کی میزبانی پر بھی متحدہ عرب امارات کی تعریف کی۔

انوارالحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر بھی زور دیا اور امارات کی حکومت سے ان کیلئے مسلسل حمایت کی خواہش کی۔