افغانستان:طالبان کے روپ میں لوٹ مار کرنیوالے متعدد ملزم گرفتار

Aug 16, 2021 | 19:36:PM
افغانستان:طالبان کے روپ میں لوٹ مار کرنیوالے متعدد ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طالبان نے افغانستان میں لوٹ مار کرنے والے والے متعدد ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔ شہریوں نے بتایا کہ افغان فورسز نے چوکیاں خالی کیں تو گاڑیاں چھیننے اور ڈکیتیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا۔

تفصیلا ت کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ طالبان کے روپ میں چہرے ڈھانپے کچھ ملزمان نے شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی، طالبان نے بروقت کارروائی کرکے تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔افغان شہریوں نے بتایا کہ طالبان کی آمد سے کابل کے شہری اب مطمئن ہیں، خواتین کے برقعے کی پابندی کے حوالے سے پالیسی میں نرمی نظر آرہی ہے۔ایک افغان شہری نے بتایا کہ سکول اور بینک دو روز کیلئے بند کردیئے گئے، مارکیٹیں بھی بند ہیں، طالبات کو امتحانات دینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گرلز سکولوں کے باہر کسی بھی مرد کی موجودگی کی اجازت نہیں دی جارہی، طالبان نے پولیس چوکیوں پر اپنے لوگ تعینات کرکے سرکاری گاڑیاں تحویل میں لی ہیں۔افغان شہری نے کہا کہ طالبان نے تحویل میں لی گئی سرکاری گاڑیوں میں گشت شروع کردیا ہے، بارڈر کی بندش سے اشیائے خوردونوش کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ افغانستان میں پیٹرول ،دالیں، گھی چینی چاول، آٹا اور دیگر اشیائے خورو نوش مہنگی ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ازبک ایئر ڈیفنس نے افغان فوجی طیارے کو مار گرایا