مودی حکومت کو ایک بار پھر عالمی ہزیمت کا سامنا

Apr 16, 2023 | 19:22:PM
مودی حکومت کو ایک بار پھر عالمی ہزیمت کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) شدت پسند مودی حکومت کو ایک بار پھر سے عالمی ہزیمت کاسامنا کرنا پڑا ہے ، برطانوی حکومت نے مودی سرکار کی درخواست کو رد کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے برطانیہ کو درخواست لکھی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سکھوں کو سیاسی پناہ نہ دی جائے جسے برطانوی حکومت نے رد کر دیا ہے، دوسری جانب ،سکھ رہنما بیساکھی کے دن برطانوی پارلمنٹ پہنچ گئے، اس موقع پر سکھ رہنما پرم جیت پما کا کہنا تھا کہ سکھ قوم اپنی آزادی کی جدوجہد کر رھی ہے جس سے انہیں کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔

 لندن میں سکھ مظاہرین کی جانب سے بھارتی ہائی کمشن سے جھنڈا اتارنے کے واقعہ کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ علیحدگی پسند سکھوں کو برطانیہ میں سیاسی پناہ نہ دی جاے جسے برطانیہ کے ایکسٹرنل افیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ھے ، ایکسٹرنل افیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ جو بھی سیاسی پناہ کے قانون پر پورا اترتا ھو گا اسے برطانیہ میں پناہ دی جاے گی ۔