عید نزدیک آتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ، مسافر پریشان

Apr 16, 2023 | 15:13:PM
عید نزدیک آتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ، مسافر پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عید کے قریب آتے ہی انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

عید الفطر کے قریب آتے ہی ہر کسی کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید اپنوں کے ساتھ منائے، اسی پسِ منظر میں لاہور کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے بس اسٹیڈز پر مسافروں کا رش بڑھ جاتا ہے۔ 

عید کے قریب آتے ہی مسافروں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کمپنیاں بھی من مانے کرائے وصول کرنے لگتی ہیں اور سفری سہولیات کو بھی عام دنوں کے مقابلے میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑیں: عوام پر رات گئے پٹرول بم گرانے کے بعد ایک اور بم تیار

مہنگائی کی اس صورت حال میں کراچی سے اندورنِ سندھ سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ یہاں چلنے والی بسوں کے کرایے میں پریشان کن اضافہ ہوا گیا ہے۔ اندورنِ سندھ چلنے والی بسوں کا کرایہ 200 روپے سے بڑھ کر 400 روپے ہو گیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کے باعث سندھ سمیت ملک بھر میں سفر کرنے والے مسافرین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

کراچی سے سیہون شریف کا کرایہ 1500 سے بڑھ کر 1700 روپے ہوگیا ۔ کراچی سے دادو کےلئے پہلے 1300 روپے لئے جاتے تھے اب 1700 روپے ہوگئے ہیں۔ لاڑکانہ کا 1500 والا کرایہ 1700 روپے ہو گیا، کراچی سے میہڑ کا کرایہ 1400 سے بڑھا کر 1700 روپے وصول کیا جانے لگا جبکہ حیدرآباد کا کرایہ 500 سے بڑھا کر 700 روپے لیاجارہا ہے۔

اور پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات میں بڑی کمی

ٹکٹ انچارج کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھے گی تو کرایوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ فی الوقت کرائے بڑھنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ گاڑیاں واپسی میں خالی آتی ہیں۔
دوسری جانب کراچی سے اندرون سندھ سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے زیادہ کرایہ دینا مجبوری ہے۔