(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں لڑائی کے بعد پولیس نے آپریشن کرکے 4ارکان رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ایوان کے اندر داخل ہوگئی اور وہاں پر آپریشن کیا ،پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی تھیں،پولیس نے اسپیکر ڈائس کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے چار ارکان اسمبلی کو گرفتا رکرلیا ہے ،پولیس کو اسمبلی میں داخل ہونے پر شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،ارکان اسمبلی اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ارکان اسمبلی نے نعرے لگا ئے اور پولیس اہلکاروں کو دھکے بھی دیئے ۔پولیس کے ہمراہ لیڈی پولیس اہلکار بھی تھے ۔