آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود مارکیٹ میں ہیجان ہے، اسد عمر

Sep 15, 2022 | 20:34:PM
پاکستان تحریک انصاف، رہنما اسد عمر، پی ٹی آئی، حکومت، معاشی صورتحال، تقابلی جائزہ،
کیپشن: اسد عمر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے اور حکومت کے 5 ماہ میں معاشی صورتحال کا تقابلی جائزہ پیش کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمرنے کہاکہ آج کل معیشت انتہائی خطرناک صورتحال کی جانب بڑھ رہی ہے، کہا گیا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ہونے کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے، معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں تیزی سے کمی آئی، مارکیٹ میں ہیجان ہے، بین الاقوامی منڈیوں کو بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات لاحق ہیں ۔
اسد عمر نے کہاکہ جب عمران خان وزیراعظم بنے تو سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 اعشاریہ 8 ارب ڈالر تھے، عمران خان حکومت کا خاتمہ ہوا تو سٹیٹ بینک کے ذخائر11 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تھے، ہماری حکومت آنے سے 5 ماہ پہلے 1 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کا ماہانہ خسارہ ہو رہا تھا، جب پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو 5 ماہ پہلے 1 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا خسارہ تھا،پی ڈی ایم کی حکومت کو ذخائر بھی زیادہ ملے اور خسارے کی رفتار بھی کم تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہماری حکومت نے اپنے پہلے 5 ماہ میں بیرونی خسارے میں 30 فیصد کی کمی کی، پی ڈی ایم حکومت نے اپنے 5 ماہ میں صرف7 فیصد بیرونی خسارہ کم کیا، ان کا مزید کہناتھا کہ ہماری حکومت کے پہلے 5 ماہ میں اشیائے ضروریہ کی افراط زر8 اعشاریہ 9 فیصد پر تھی، اس حکومت کے پانچ ماہ میں اشیائے ضروریہ کی افراط زر 45 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار، تحریری حکمنامہ جاری