ملتان، نشترمیں انسانی لاشوں کی بے حرمتی کا معاملہ،لاشوں کی منتقلی شروع

Oct 15, 2022 | 19:35:PM
ترجمان نشتر ہسپتال ملتان، چھت پر لاشیں، پھینکنے کے معاملے، رپورٹ مرتب،
کیپشن: نشتر ہسپتال ملتان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان نشتر ہسپتال ملتان نے لاشیں چھت پر پھینکنے کے معاملے پر کہاہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہیں،کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہوتے ہی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی جائیگی۔
ترجمان نشتر یونیورسٹی کامزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے ڈیڈ ہاؤس کے سیکیورٹی عملے کو ہٹائے جانے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں،کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہونے سے پہلے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکتی۔

بروز بدھ نشتر اسپتال سے لا وارث لاشوں کی منتقلی شروع شروع کر دیا گیاہے۔

رات کے اندھیرے میں لاشوں کی منتقلی شروع کردی گئی ہے۔پولیس کی بھاری نفری کونشتر ڈیڈ ہاوس تعینات کردیا گیا ہےتاہم پولیس نے میڈیا کو کوریج سے روک دیاہے۔ مختلف علاقوں میں لاشیں دفنانے کا فیصل کیا گیا ہے۔ مختلف تھانوں کی پولیس لاشیں وصول کرنے پہنچ گئی ہےاور نشتر ہسپتال کے ڈیڈ ہاوس میں لاشوں کی منتقلی کے لیے سٹیچرز پہنچا دیے گیے ہیں۔