اٹینشن۔۔آریان کی گیت گاتے ویڈیو وا ئرل

Oct 15, 2021 | 19:54:PM
آریا ن،گیت،گاتے،ویڈیو وائرل
کیپشن: آریان خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)آریان خان  کی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں آریان خان اپنے ایک دوست کے ساتھ گٹار بجا کر گلوکار چارلی پوتھ کا ہٹ گانا ’اٹینشن‘ گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یا د رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ایک کروز جہاز پر ہائی پروفائل چھاپوں کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ممبئی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی، جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔جج کا کہنا تھا کہ فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا، اُس وقت تک آریان خان جیل میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آریان خان کی جیل سے ویڈیو کال۔ والدین سے بات کرتے روتے رہے