عوام کو مہنگے بلوں سے آزادی ملے گی، سولر پینلز سکیم لائیں گے: نوازشریف

Nov 15, 2023 | 12:57:PM
عوام کو مہنگے بلوں سے آزادی ملے گی، سولر پینلز سکیم لائیں گے: نوازشریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی) سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزادی دلائیں گے، سولر پینلز سکیم لائیں گے۔

عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی تمام سیاسی جماعتوں نے سرگرمیاں تیز کر دیں، رہنماؤں نے سر جوڑ لئے، آئندہ الیکشن میں کس طرح جانا ہے؟ کونسی پالیسی اپنانی ہے؟ منشور کیا ہو گا؟ کمپین کس طرح چلانی ہے؟ سبھی کے بارے میں منصوبہ بندی کا عمل شروع ہو چکا ہے، ایسے میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کا اجلاس ہوا، قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سہولتکاری نہیں کریں گے‘9سال مفروررہنے والے ملزم کی درخواست پر فیصلہ آگیا

ڈیمز اور سکول

قائد پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 400 چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے تا کہ عوام کو پانی ملے، شہبازشریف کے بنائے دانش سکولوں میں بچوں کو داخلہ دیا ،بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات دینا چاہتے ہیں، سوالاکھ ایکڑ سیراب کرنے والی کچھی کنال 50 ارب میں ہم نے بنائی، باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا۔

سڑکوں کا جال

نوازشریف نے مزید کہا کہ صرف مسلم لیگ ن نے کوئٹہ، گوادر، ژوب اور لورالائی کے بارے میں سوچا، گوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا، کوسٹل ہائی وے بنائی ،کوئٹہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ذریعے اسلام آباد سے ملا رہے ہیں، 2018 میں منصوبہ مکمل ہونا تھا ، یہ منصوبہ کیوں مکمل نہ ہوا؟ یہ نقصان عوام کا ہوا، بلوچستان کا ہوا ،پاکستان کا ہوا، ڈیڑھ دن میں گوادر سے کوئٹہ لوگ پہنچتے تھے، ہم نے اُن کی یہ تکلیف ختم کی، گوادر کوئٹہ شاہراہ کی تعمیر سے اب آپ ناشتہ گوادر اور دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھا سکتے ہیں۔

تبدیلی

لیگی قائد نے تبدیلی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ فرق تو ہے باتیں کرنے اور عمل کرنے والوں میں، کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہیے، کون کس نے کیا کیا؟  بچوں کو بتانا چاہیے، ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم، صحت تک محدود نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس، عدالت نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

سولر پینلز سیکم

گوادر اور بجلی کے بھاری بلوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ گوادر میں مکمل ہونے والا ہے، ہم نے گوادر کا نام اُس وقت لیا جب 1990 میں میں وزیراعظم بنا تھا، عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، سولر پینلز کی سکیم لائیں گے، گھریلو، کمرشل اور زرعی صارفین کو سولر پینلز سے مہنگی بجلی سے نجات دلائیں گے، بغض اور حسد ، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیا۔