ترکیہ نے استنبول دھماکے پر امریکی تعزیت کو مستردکردیا

Nov 15, 2022 | 00:36:AM
ترکیہ، استنبول، دھماکے، امریکی تعزیت، مسترد،
کیپشن: جوبائیڈن، طیب اردگان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ترکیہ نے استنبول میں ہونے والے دھماکے پر امریکی تعزیت کو مستردکردیا ہے۔
ایک بیان میں ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ ترکیہ امریکی سفارت خانے کے تعزیتی پیغام کو قبول نہیں کرتا اور اسے مسترد کرتا ہے۔
خیال رہے کہ ترکیہ نے گزشتہ روز استنبول کی استقلال سٹریٹ پر ہونے والے دھماکے کاالزام کرد عسکریت پسندگروپ پر لگایا ہے۔گزشتہ روز استنبول میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 81زخمی ہوئے تھے۔ترک وزیرداخلہ کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملزم نے استنبول کی استقلال سٹریٹ پربم نصب کیا تھا۔واضح رہے کہ ترک صدر اردوان امریکا پر با رہا الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ شام میں کردوں کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کی بہترین سفارتکاری، برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹری لسٹ سے نکال دیا