آٹا تقسیم کے دوران زخمی خاتون صحتیاب ، وزیر اعلیٰ کی تیمارداری ، ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا

May 15, 2023 | 22:21:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز ) ساہیول میں مفت آٹا سکیم کے دوران بھگڈر مچنے سے زخمی خاتون صحتیاب ہو گئی،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی خاتون صغراں بی بی کی عیادت کو میو ہسپتال پہنچ گئے۔ 

 تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال پہنچ کر خاتون کی تیمارداری کی اور  معالجوں سمیت تمام ہسپتال سٹاف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خاتون کا خاص خیال رکھا، 

آئی جی پنجاب ، نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضانقوی کے  ہمراہ تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ صغریٰ بی بی اب صحت یاب ہو گئی ہیں ،ساہیوال سے مریضہ کو لاہور منتقل کیا گیا تھا،اللہ تعالیٰ نے انہیں زندگی دی ہے،سب ڈاکٹرز کا شکریہ کہ جنہوں نے ان کا خیال رکھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ کوئی بھی ایسا شخص جو جناح ہاؤس  میں نہیں تھا اسکا ٹرائل نہیں ہوگا،پنجاب پولیس ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ ملوث کرداروں کو ہی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزیدخبریں