پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات ،اسد عمر نے خبر دار کردیا 

May 15, 2022 | 17:50:PM
اسد عمر ، سیکرٹری جنرل
کیپشن: اسد عمر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیراسد عمرنے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور باہر سے فنڈز لینا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے، پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں دور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کی آمدنی میں پچھلے دو سالوں میں جو اضافہ ہوا ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، عمران خان کی حکومت نے کسانوں کو ان کا حق دلوایا۔اسد عمرنے مزید کہا کہ پاکستان میں عمران خان کی کسان دوست پالیسیوں کی سبب پاکستان کی چار بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی اور اسی تناظر میں تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور دو ماہ میں عدم اعتماد کی تحریک کے دوران زرِمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گرے اور اس میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی کمی آئی، یعنی دو ماہ میں زرِمبادلہ کے ذخائر میں 37 فیصد کمی آئی۔
یہ بھی پڑھیں:اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو؟شیخ رشید نےبڑی دھمکی دیدی