ہراسگی کیس،اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کا ہیڈ آف مشن نوکری سے برخاست 

May 15, 2022 | 01:19:AM
وفاقی محتسب، ہراسگی الزامات، ہیڈ آف مشن، نوکری سے برخاست
کیپشن: وفاقی محتسب سیکرٹریٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے ہراسگی الزامات ثابت ہونے پر اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کے ہیڈ آف مشن کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
انسداد ہراسیت محتسب کے فیصلے کے مطابق اٹلی میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن ندیم ریاض کے خلاف وزارت کامرس کی گریڈ 20 کی افسر سائرہ امداد علی نے کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔انسداد ہراسیت محتسب کے فیصلے میں کہا گیا کہ الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخواست کیے جانے کے ساتھ ندیم ریاض پر 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے جو شکایت کنندہ خاتون کو بطور معاوضہ دیا جائے۔محتسب نے کہا ہے کہ 7 دن میں فیصلے پر عمل درآمدکیلئے کاپی وزارت خارجہ کو بھیجی جائے۔
 وزارت کامرس کی افسر سائرہ امداد نے ندیم ریاض پر 4 برس قبل 2018 میں ہراسگی کے الزامات لگاتے ہوئے وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کی تھی۔شکایت کنندہ افسر نے کہا تھا کہ جب وہ اٹلی کے پاکستانی مشن میں تعینات تھیں تب ہیڈ آف مشن ندیم ریاض نے ا±ن کو دوسرے ملکوں میں ایسے شہروں کے دورے کیلئے کہا جو ا±ن کی ملازمت سے متعلقہ نہ تھے جبکہ ان دورے کے دوران مذکورہ افسر نے شکایت کنندہ کو اپنی رہائش ہیڈ آف مشن کی رہائش کے قریب رکھنے کیلئے مجبور کیا۔شکایت میں یہ بھی لکھا گیا کہ ندیم ریاض نے خاتون افسر کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی کہانیاں سننے پر مجبور کیا جن کی زبان قابل اعتراض تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان کا سیاست میں آنے کا اعلان، کونسی پارٹی جوائن کریں گے؟ بڑا اشارہ دیدیا