سرکاری سکولوں میں بچوں سے سوالیہ پیپرز کی فیس وصول، کوئی پوچھنے والا نہیں

Mar 15, 2024 | 11:39:AM
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور شہر بھر کے سرکاری سکولوں میں پیک کا امتحان لینے میں ناکام ہوگیا۔  سرکاری سکولوں میں بچوں سے سوالیہ پیپرز کی فیس وصول کیے جانے لگی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور بھر کے سرکاری سکولوں میں پیک کا امتحان لینے میں ناکام ہوگیا۔  سرکاری سکولوں میں بچوں سے سوالیہ پیپرز کی فیس وصول کیے جانے لگی۔

بچوں سے فی سوالیہ پیپر 40 روپے وصول کیے جانے لگے، پیسے نہیں ہیں تو سوالیہ پیپر بھی نہیں ملے گا۔ پیسے نہ ہونے پر بچے بلیک بورڈ سے دیکھ کر پیپر حل کرنا پر مجبور، سوالات بلیک بورڈ پر لکھ دیئے جائیں گے۔ بچوں کو بلیک بورڈ سے دیکھ کر پیپر حل کرنا ہوں گے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ تمام پیپرز دینے ہیں تو یکمشت 300 روپے دینا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پلان طلب

دوسری جانب سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی کی سستی کے باعث لاکھوں روپے کے سوالیہ پیپرز کی فوٹو کاپیاں کروانے پر مجبورہیں، ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں پیک نے فرسٹ اور مڈ ٹرم کے پیپرز کا بھی معاوضہ تاحال ادا نہیں کیا گیا۔ 

بچوں نے وزیر اعلی پنجاب سے معاملہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔