حکومت کی آئی جی گلگت بلتستان کو زمان پارک سے پولیس واپس بلانے کی ہدایت

Mar 15, 2023 | 19:10:PM
حکومت کی آئی جی گلگت بلتستان کو زمان پارک سے پولیس واپس بلانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) حکومت کی جانب سے نئے آئی جی گلگت بلتستان کو زمان پارک سے پولیس واپس بلوانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو  حکومت نے زمان پارک سے پولیس نفری واپس بلوانے کا حکم دیا تھا، لیکن انہوں نے پولیس کو واپس نہ بلوایاجس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اسٹیبلشمٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈار علی خان خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان پولیس تعینات کیا گیا ہے ، ڈار علی خان خٹک خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات تھے۔