اپوزیشن کے سینیٹرز میں کسی قسم کی بد اعتمادی نہیں ، احسن اقبال

Mar 15, 2021 | 13:36:PM
اپوزیشن کے سینیٹرز میں کسی قسم کی بد اعتمادی نہیں ، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما و سابق وفاقی وزیر  احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے سینیٹرز میں کسی قسم کی بد اعتمادی نہیں ہے۔سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی جیئرمین کے الیکشن میں ووٹ مسترد کرکے دن دہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوجاتے تو شبہ نہیں تھا کہ عبدالغفور  حیدری بھی کامیاب ہوجاتے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے اپوزیشن نے متحد ہو کر ووٹ دیا۔