پنجاب ،خیبر پختونخوا  کے بعد سندھ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن !!!

Mar 15, 2021 | 13:03:PM
پنجاب ،خیبر پختونخوا  کے بعد سندھ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کرونا کی تیسری لہر ۔۔ ڈھانے لگی قہر۔۔کراچی سمیت سندھ  بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا  اعلان کردیا گیا۔ مارکیٹیں اور بازار رات دس بجے بند کرنے کا حکم ۔نوٹیفکیشن کے مطابق  گروسری ، میڈیکل اسٹورز ، پٹرول پمپس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ پارکس بھی شام چھ بجے بند ہونگے۔شادی کی تقریب میں 300 مہمان بلائے جاسکیں گے۔ سرکاری اور نجی دفاتر کا پچاس فیصد اسٹاف گھروں میں بیٹھ کر کام کرے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سندھ میں تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن میں  کہا گیا  ہے کہ پابندیوں کا اطلاق آج رات سے 15 اپریل تک اطلاق ہوگا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالز میں بوفے کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی، شادی کی تقریب 300 مہمانوں کے ساتھ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی، پبلک مقامات، سرکاری، نجی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹل، ہالز میں انڈور ڈائننگ پر پابندی جبکہ آوٹ ڈورڈائننگ اور ہوم ڈلیوری کی سہولت موجود ہوگی، سندھ میں دفاتر میں پچاس فیصد سٹاف کو بلایا جائے گا، دفاتر میں 50 فیصد عملے کو کام کی اجازت جبکہ آدھا عملہ گھر سے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کیسز کی تعداد بڑھنے پر  پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن  لگا یا گیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں مارکیٹیں شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔